• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریٹیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا فی کلو 6 روپے مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 54 روپے کلو ہوگیا ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائن آٹےکی فی کلوقیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے 2900 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین