پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادو کے حوالے سے آرڈیننس کی کاپی ٹوئٹرپر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے وہ کون سا خفیہ آرڈیننس ہے جو سلیکٹڈ حکومت نے پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر متعارف کرایا؟
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے، خفیہ آرڈیننس پر ہم جواب اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ایک اور وجہ ہے کہ وزیر اعظم کو اب جانا چاہیے۔