• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرانارمل ایکسپرٹ کا سوشانت کی روح سے بات کرنیکا دعویٰ

 پیرانارمل ایکسپرٹ کا سوشانت کی روح سے بات کرنیکا دعویٰ


پیرانارمل ایکسپرٹ ’اسٹیو ہف‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی روح سے بات چیت کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ معاملے میں اب تک فلم انڈسٹری اور باہر کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

کچھ روز قبل سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے سوشانت کی خودکشی کے حوالے سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

سوشانت کے مداح اُن کی خودکشی پر یقین نہیں کر پارہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مسلسل نامور پیرانارمل ایکسپرٹ (روح سے بات چیت کرنے والا) ’اسٹیو ہف‘ سے مدد مانگ رہے تھے۔ انہوں نے اسٹیو ہف کو ٹوئٹس، میسجز اور ای میلز کیں کہ وہ سوشانت کے معاملے میں مدد کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ مداحوں کے مسلسل پیغامات کے بعد اسٹیو ہف نے ایک ویڈیو جاری کی ہےجس میں انہوں نے واضح کہا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کو نہیں جانتے تھےلیکن اُن کے مداحوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کی ہے۔

اسٹیو ہف کی جانب سے یہ ویڈیو آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ہلچل مچ گئی ہے، بہت سے لوگ اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔ اسٹیو ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کرلی ہے اور سوشانت سے ان کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں بھی سوال جواب کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسٹیو نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلسل سوشانت کے مداحوں کی جانب سے مدد کی اپیل کے بعد انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کی ، جس میں سوشانت نے انہیں کئی سوالوں کے جواب دیے۔

اسٹیو ہف نے مزید کہا کہ وہ ایک مرتبہپھر سوشانت سے بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسٹیو ہف کو بطور پیرانارمل ایکسپرٹ جانا جاتا ہے۔ اُن کے پاس ایکمشین ہے جس کو انہوں نے تقریباً 10 سال پہلے بنایا تھا۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ اس مشین کے ذریعے وہ روح سے بات کرلیتے ہیں جبکہ ان کی اس مشین کو یا اُن کے دعویٰ کو آج تک کسی منظور شدہ ادارےکی جانب سے کوئی منظوری نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کو گزشتہ ماہ 14 جون کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ ان کی موت کی وجہ پھانسی بتائی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سوشانت تقریباً چھ ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھےاور وہ اس کا علاج بھی کروا رہے تھے۔

تازہ ترین