• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ نے بھی سوشانت کی آخری فلم دیکھ لی

سوشانت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر


پاکستان کی صف اول اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ ماہ خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھ لی۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھتے ہوئے فلم کے ایک منظر کی ویڈیو کلپ شیئر کی۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ویڈیو کلپ پر اُن نے دل بھی بنایا، ماہرہ خان کی اسٹوری دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اُنہوں نے بھی سوشانت کی آخری فلم دیکھی ہے اور اُنہیں وہ فلم بےحد پسند بھی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان نے ویڈیو کلپ کے ساتھ دل بھی بنایا۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دو روز قبل ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی ہے اور اس فلم نے دو دن میں ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ کام کردیے ہیں۔

فلم دل بیچارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ’دل بیچارہ‘سنجنا کی ڈیبیو فلم ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔

تازہ ترین