• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی سرخ لباس میں خوبصورت تصویر وائرل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

ہر دلعزیز ماہرہ خان آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ۔

فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں وہ لال لباس زیب تن کیے کسی باغیچے میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

Ya ya ya at ya

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


ماہرہ خان کے چہرے پر پڑتی آدھی دھوپ اور آدھی چھاؤں ماہرہ خان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں کے دوران اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں  لا ئیکس اور کمنٹس کیے گئے ہیں جن میں ماہرہ کی سب ہی نے تعریف کی ہے ۔

ماہرہ خان اپنی ہر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی لوکیشن میں کچھ مضحکہ خیز ضرور لکھتی ہیں ، اس تصویر میں بھی ماہرہ کہاں موجود ہیں انہوں نے یہ چھپاتے ہوئے ایک دلچسپ سے کیپشن کا سہارا لیا ہے ۔ 

تازہ ترین