وزير ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزيراعظم سے دو بار کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر نیب والے بھی ان کی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے میں نے کہا کہ عید کا موقع ہے، بڑا دن ہے اور میر شکیل الرحمٰن کے حوالے سے حوصلے سے فیصلہ کریں۔