• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر جہاں زیب 3سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) و فا قی حکومت نے جمعرات کو بھی بیو رو کریسی میں اہم تبدیلیاں کیں ۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو مزید 3 سال کیلئےڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات کردیاہے ندیم ا رشاد کیانی ایڈ یشنل سیکر ٹری پیٹرولیم مقرر ،آصف بلال لودھی کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔محمد جہانزیب خان کی تعیناتی کا اطلاق 2 اگست 2020 سے ہوگا ۔ محمد جہانزیب خان اس وقت بھی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات ہیں۔ محمد جہانزیب خان یکم اگست کو 60 سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوجائیں گے ۔ نئی تعیناتی کا اطلاق دو اگست سے ہو گا۔پنجاب حکومت میں تعینات پا کستان اید منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 21 کے افسر ندیم ا رشاد کیانی کو تبدیل کرکےایڈ یشنل سیکر ٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 21 کے افسر عارف انور بلوچ کو تبدیل کرکے ایڈ یشنل سیکر ٹری وزارت ریلوے تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ایم آصف بلال لودھی کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔تقرری کےمنتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کےگریڈ 20 کے افسر ٖ ڈا کٹر محمد شعیب اکبر کو جوائنٹ سیکر ٹری وزارت صنعت و پیداوار لگایاگیاہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقر ریوں اور تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

تازہ ترین