• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کے اداکار آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔

سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور اُن ممالک میں تُرکی بھی شامل ہے جہاں آج سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے عیدقرباں منائی جارہی ہے۔

اس ضمن میں دُنیا بھر میں مقبول تُرک اداکار انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی، انگین التان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر عیدالاضحیٰ یعنی آج کے دن خصوصی طور پر لی گئی ہے۔

View this post on Instagram

Kurban bayramımız kutlu olsun... Eid mubarak...

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on


تصویر میں انگین التان ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے ہیں جبکہ وہ نیلے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں اور اُنہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے چشمہ بھی لگا ہوا ہے۔

انگین آلتان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید قرباں کی مبارکباد دی۔

ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلثوم علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج کے دن کی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔


گلثوم علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سر پر سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تُرک اداکارہ نے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

دوسری جانب ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے جلال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار نے تمام اہلِ اسلام کو سلام کرتے ہوئے تُرک زبان میں عید قرباں کی مبارکباد دی۔


واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

تازہ ترین