• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا عید پر سب کو خوش رہنے کا پیغام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سب کو خوش رہنے کا پیغام دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عید کے دن لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے مختلف پُرمزاح کیپشن تحریر کئے جن سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

عاصم اظہر نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی والدہ گلِ رعنا کے ساتھ آئینے میں لی گئی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔

سیلفی میں سفید لباس میں عاصم جبکہ ہلکے گلابی لباس میں ان کی والدہ  کو ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’میں، اماں اور ہماری عید والی سیلفی۔‘

View this post on Instagram

Me, Ama aur Eid wali mirror selfie #EidMubarak

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


اپنے کیپشن میں گلوکار نے ہیش ٹیگ ’عید مبارک‘ کا استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین