• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر نے عیدِ قرباں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

اداکارہ عائشہ عمر کو پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کہا جاتا ہے، عائشہ عمر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے بے باق پہناوے کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا ناشانہ بھی بنتی رہتی ہیں ۔


عائشہ عمر نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور نفیس نظر آرہی ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر نے کالے، لال اور نارنجی رنگ کی شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہے۔

عائشہ نے اپنی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’اس خوبصورت جوڑے میں گھر میں عید منائی ۔‘


اُن کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے اُن کے پہناوے کو خوب سراہا گیا ۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصاویر میں میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’اُن کی والدہ عید کے موقع پر اُن کے ساتھ ہیں، یہ اُن کے لیے بہترین عیدی ہے، اُن کی نظر میں اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ۔‘

عائشہ عمر کی اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن کی والدہ کے لیے بھی کمنٹس کیے گئے جن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ عائشہ عمرکی والدہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

تازہ ترین