• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پرویز الہٰی امیدوار ہونےچاہئیں، ق لیگ


مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدرات ہوا، جس میں پارٹی کے ایم این ایز نے شرکت کی، مسلم لیگ ق کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ حکومت سے اتحاد تو ہے لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، جبکہ حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے، ہم سےرابطہ نہیں کیاجاتا۔

مسلم لیگ ق کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بات چیت کے دوران کہا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پرویز الہٰی امیدوار ہونےچاہئیں، جبکہ آئندہ اجلاس میں ایم پی ایز کو بھی مدعو کر کے معاملات سامنے رکھےجائیں۔

ہنگامی اجلاس میں چودھری پرویز الہیٰ، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، شافع حسین، مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین