• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا

کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا


ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم شہدا پولیس منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہدا کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی روشنیاں پولیس جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں، پولیس فورس نے شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم شہدا ملک کے لیے جان دینے والے شہیدوں کی یاد دلاتا ہے، محکمہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق یوم شہدا پولیس کے دن شہید افسران و نوجوانوں سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین