• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 326 رنز پر آؤٹ

مانچسٹر ٹیسٹ میں شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 326 رنز بنالیے۔ شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 139 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں پاکستان کو دن کا پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا نقصان ہوا۔ بابر اعظم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بابر کے بعد اسد شفیق اور محمد رضوان بھی جلد آؤٹ ہوگئے اور پاکستانی ٹیم لنچ پر 187 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

اس دوران دوسرے اینڈ سے شان مسعود ڈٹے رہے اور اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے شاداب خان کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 105 رنز کی شراکت بنائی۔

شاداب خان 45 رنز بنانے کے بعد ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔

یاسر شاہ پانچ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب شان مسعود رنز بناتے رہے اور سنچری کو ڈیڑھ سو میں تبدیل کیا۔ ان کی اننگز 156 رنز پر تمام ہوئی۔ انہوں نے 319 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

یوں پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس ووکس نے دو وکٹیں لیں۔

تازہ ترین