آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قائد و اقبال کے پاکستان کو مسلکی بنانیوالے ناکام ہونگے، ناصر عباس

اسلام آباد( ،خصوصی نامہ نگار،خصوصی نمائندہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قائد و اقبال کے پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔اسلام آباد میں علامہ عارف حسینی کی 32ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاجو قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں وہ شدت پسندانہ رجحانات کی حامل ہیں اور ملک وقوم کے امن کی دشمن ہیں،ہم اتحادواخوت کے داعی ہیں، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے لبنا ن میں ہونے والے حالیہ جانی نقصان پر شدید افسوس کااظہار کیا اورکراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر دھماکے کی مذمت بھی کی۔ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری شیخ نعیم قاسم ،عراقی جماعت حشد الشبعی کے مرکزی رہنما سید ہاشم الحیدری نے بھی خطاب کیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے۔

اسلام آباد سے مزید