• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ریلویز نے کراچی سرکلر ریلوے لائن کا معائنہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ ناظم آباد میں کراچی سرکلر ریلوے لائن (کے سی آر )پر گرین لائن کی کراسنگ ہونے پر جلد از جلد اوورہیڈ اور انڈر پاس کا معاملہ حل کروایا جائے گا۔ اتوار کو انہوں نےکے سی آر ٹریک کا تفصیلی معائنہ کیا اور کے سی آر بحالی منصوبہ کے متعلق ایک اہم میٹنگ کی، میٹنگ میں ڈی ایس کراچی ریلویز ارشد سلام خٹک، پی ڈی کے سی آر امیر محمد داودپوتہ، ڈپٹی ڈی ایس فرید احمد اور کے سی آر بحالی منصوبے سے منسلک انجنیئرز موجود تھےچیئرمین ریلویز نے سٹی اسٹیشن سے ڈرگ روڈ تک تمام اسٹیشنوں اور لیول کراسنگ (پھاٹکوں) جن میں بلدیہ، سائٹ، اورنگی، شاہ لطیف، ناظم آباد، گیلانی اور اردو کا لج شامل ہیں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریلویز کے کام کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین