• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراٸیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے وفد کی کراچی بار کے عہدیداروں سے ملاقات

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے پیر کو کراچی بار ایسوسی (کے بی اے) ایشن کے ممبران سے ملاقات کی اور انہیں 15 اگست سے اسکول کھولنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایکشن کمیٹی نے کے بی اے رہنماؤں کو بتایا کہ جب تمام شعبہ جات ہی کھولے جا چکے ہیں تو حکومت کی یہ تعلیم دشمنی ہی ہے کہ وہ اسکول نہ کھولنے پر بضد ہے۔

سیکریٹری کراچی بار جی ایم کورائی، نائب صدر عبدالقدیر مہر، جوائنٹ سیکریٹری ندیم منگی اور دیگر نے 15 اگست سے نجی تعلیمی  ادارے کھولنے پر بار کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا کہ نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے جائز مطالبے پر ہمدردانہ غور کرے۔ 

تازہ ترین