• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکارہ کو ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے کا مشورہ

ریپ میوزک کی مشہور امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

یہ بھی دیکھئے: ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کا ٹریلر


تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے ، ترک ڈرامے مختلف زبانوں میں ڈب ہو کر متعدد ممالک میں دیکھتے جاتے ہیں، حال ہی میں پاکستانی شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کی دھوم دنیا کے متعدد ممالک میں مچی ہوئی ہے۔

اس سیریز کو شائقین بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

ترک ڈراموں اور فلموں کے مداح دیگر ملکوں کے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی ہیں جن میں سے ایک امریکی گلوکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے انہوں نے ترکی ڈرامہ ’کوثم سلطان‘ دیکھ لیا ہے اب انہیں کسی نئی ترک سیریز کا بتایا جائے جسے وہ دیکھ سکیں۔

امریکی گلوکارہ کارڈی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے کافی سارے برے خواب دیکھے، اُنہیں لگتا ہے کہ وہ کوثم سلطان کی موت دیکھ کر سو نہیں سکتی ہیں۔‘

کارڈی بی نے اپنے ترک مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ اب وہ کیا دیکھیں ۔۔۔؟‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تُرکوں کو مخاطب بھی کیا ۔

ترک شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک ہدایتکار نے کارڈی بی کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیرلیش ارطغرل غازی کے مداحوں سے کہا کہ کارڈی بی کو ’ اطغرل غازی ‘ کا مشورہ دیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو ہ ڈرامہ کیوں پسند آیا ہے۔

تازہ ترین