• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بلاول بھٹو سے ایمل ولی خان کی ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ہے۔

بلاول اور ایمل ولی خان کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایمل ولی خان نے بلاول بھٹو زرداری کے خدشات، تحفظات اور اپوزیشن کی جدوجہد سے متعلق نکات سے مکمل اتفاق کیا۔

دوران گفتگو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، اس حکومت کی کوئی سمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جتنے عرصے رہے گی ملک اور عوام کا نقصان زیادہ سے زیادہ ہوتا چلاجائے گا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ حکومت چھوٹے صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے، ہم چھوٹے صوبوں کے حقوق اور آئین کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر حکومت کی جانب سے ناانصافی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی کوشش ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین