• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی خودکشی، ایک شخص قتل، دوسرا چھت سے گرکر جاں بحق

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں 27سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔سب انسپکٹرانصارحسین نے بتایاکہ ساجدہ بی بی زوجہ نقیب الرحمٰن نے زہریلی گولیاں نگل لیں ،اس کی دوسال کی بیٹی ہے۔ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالا خان ٹیکسی سٹینڈکے قریب ایک چارمنزلہ عمارت کی چھت سے گرکرپچاس سالہ محمداقبال ولدمحمدسلطان دم توڑگیا۔اے ایس آئی نویداسلم نے بتایاکہ اقبال فروٹ کی ریڑھی لگاتاتھا اس نے اپنی بیوی کوطلاق دے دی تھی یہ اسی عمارت کی چھت پررہتاتھاجہاں اپنے دوستوں کے ساتھ نشہ وغیرہ کرتاتھاگذشتہ رات نشے کی حالت میں اٹھااور بغیردیوارکی چھت سے متصل عمارت کی دوسری منزل پرجاگرا۔تھا نہ کھنہ کے علا قےبرما ٹا ئون میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔رضیہ نے پولیس کو بتایا کہ سہیل سمیت 8 افراد نے پرانی دشمنی پر مدعیہ کے خاوند محمد ریا ض کو فا ئرمار کر قتل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین