• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مشہور گلوکارہ اور سانگ رائٹر حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ منائی ہے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی میں اُن کو 48 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ ۔‘

حدیقہ کیانی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’براہ کرم بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہو وہ کریں۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں ، 48 سال ایسے ہی نظر آتے ہیں۔‘

حدیقہ کیانی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ری ٹوئٹ کی اور حدیقہ کیانی کو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹو ئٹ میں حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ صرف 24 سال کی نظر آتی ہیں ۔‘ 

دوسری جانب پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔

ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حدیقہ کیانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

علی ظفر نے حدیقہ کیانی کے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ 48 سال میوزک انڈسٹری کی بہترین سال ہیں، حدیقہ کیانی نے میوزک انڈسٹری میں اُس وقت قدم رکھا جب لڑکیوں کے لیے موسیقی کو بطور کیریئر اپنانا بہت مشکل تھا۔‘

علی ظفر نے مزید کہا کہ ’وہ حدیقہ کیانی اور اُن کے بھائی عرفان کیانی کی محنت اور لگن سے کام کرنے کے گواہ ہیں۔‘

تازہ ترین