آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان دوست پالیسیاں متعارف کروائیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوابوں کی تعبیر کے لئے درست سمت میں قدم اٹھائیں گے تو نوجوانوں کا کل روشن ہوگا، پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد 20 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ 

نوجوانوں کےعالمی دن کےموقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کوحقیقی طور پر با اختیار بنانا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی معاملات میں شراکت داری دینے کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان دوست پالیسیاں متعارف کروائیں۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پورے ملک کے نوجوانوں کو متحرک کیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا  کئے تھے۔ پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ملک میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بنائے۔

قومی خبریں سے مزید