لاہور(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شریف خاندان کے ایک اور فرد کو طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہوئے ہیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، لاہور ڈیولپمنٹ (ایل ڈی اے) اور اوقاف کے افسران بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔