• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگی کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں،سید ولی شاہ آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی ایم ایس ایف صوبائی صدر سید حیدر بادشاہ نے مریم نواز کے نیب میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد لاٹھی چارج، آنسو گیس اور مرچوں کے استعمال کو وحشیانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے اور حکمران ڈوبتے ہوئے کشتی کو بچانے کیلئے فسطائی ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن حکمران طاقت کے بل بوتے پر عوام سے احتجاج کا بنیادی حق چھیننا چاہتے ہیں۔ سید ولی شاہ اور سید حیدر بادشاہ نے مسلم لیگی کارکنوں کو وحشیانہ تشدد کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں پر مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی مقبولیت کا بھوت سوار ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرف سے جب بھی احتجاج کی کال دی گئی کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے گے جس سے حکمرانوں کا بوری بستر گول ہوجائے گا۔
تازہ ترین