• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے یومِ آزادی کی تیاری مکمل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 14 اگست پر یومِ آزادی کی مناسبت سے گھر پر تیاری مکمل کرلی۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویروں پر واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگایا ہے اور ساتھ خود شاہد آفریدی بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق کپتان نے ناصرف پاکستان کا جھنڈا لگایا بلکہ بھارت کے زیر انتظام جموں اور کشمیر، ترکی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ممالک کا جھنڈا بھی لگایا۔

شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر عام طور پر بھی پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہتا ہے تاہم یوم آزادی کے موقع پر بوم بوم نے دیگر مصائب کا شکا ممالک کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جھنڈے لگائے۔

تازہ ترین