ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کو امریکا کی طرف سے سجایا جانے والا ناٹک قرار دے دیا۔
دورہ لبنان کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے جیسے ناٹک رچا کر وہ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ ہمارے خطے کے سیاسی حقائق سمجھنے سے قاصر ہے۔