وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ایل او سی کے دونوں طرف آج یوم سیاہ ہے۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کو بے نقاب کریں گے۔
وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کرکے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت7 دہایوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل بنا رکھا ہے۔