• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل، بوری بند لاش برآمد

نوشہرہ، پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل


نوشہرہ ‘رسالپور(نمائندگان جنگ)نوشہرہ کے علاقے حمزہ ر شکہ میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی اور بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا پانچ سالہ سیما کی بوری بند لاش گھر سے سو گز کے فاصلے پر مرغیوں کے ویران فارم سے برآمد ہوگئی بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اتنی بے دردی سے قتل کیا کہ اس کا چہرہ اور جسم بری طرح مسخ ہوگیا سفاک قاتل نے بچی کے جسم پر تیز دھار چھری سے بھی وار کیے اور پتھروں اور اینٹوں سے بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اہل علاقہ کا چیف جسٹس و اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ،اہل علاقہ نے پولیس کو ملزمان کی گرفتار ی کے لیے تین دن کا الٹی میٹم دیدیا بصورت دیگر موٹروے اور جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔

تازہ ترین