• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای اور اسرائیل مل کر خطے میں کام کریں گے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اوراسرائیل مل کرخطےمیں امن کیلئےکام کریں گے۔

نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشتگرد گروہوں سمیت خطےکو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امارات اسرائیل تعلقات پر ایران کا ردعمل غیر متوقع و حیران کن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے  13 اگست کو معاہدہ طے پایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے بعد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک پہلے ہی کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ نئے معاہدے کے بعد فریقین اسرائیل فلسطین تنازع پر قرارداد کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ایک بڑا کام ہوگیا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔

تازہ ترین