• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے زرداری کیخلاف دائر پارک لین ضمنی ریفرنس پر اعتراض دور کر دیئے

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر پارک لین ضمنی ریفرنس پر اعتراض دور کر دیئے ہیں۔ اعتراضات دور کرنے کے بعد ضمنی ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے دستاویز ترتیب سے نہ ہونے پر اعتراض لگایا تھا۔ قبل ازیں احتساب عدالت نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قرار دیدیتے ہوئے نیب کوواپس بھجوادیا ۔

تازہ ترین