• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بچہ ہے‘ ابھی کچا ہے‘ اسے چھوڑدیں ‘شیخ رشید

بلاول بچہ ہے‘ ابھی کچا ہے‘ اسے چھوڑدیں ‘شیخ رشید 


راولپنڈی (ایجنسیاں)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت میں جائیگی‘اشتہاری بنانے کی کاروائی کا حصہ بھی حکومت بنے گی‘مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے‘ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں۔

بلاول بچہ ہے‘ابھی کچا ہے‘ اسے چھوڑ دیں،آٹا اور چینی سستی ہوگی‘ذخیرہ اندوزروں کو تباہ برباد کر دینگے‘اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا‘ سعودی عرب سے معاملات نارمل ہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔

جمعہ کو راولپنڈی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھاکہ نیب میں لائے پتھر مریم نے شہبازشریف کی سیاست کو مارے ہیں‘ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان نے کہا مجھ سے تحریری معاہدہ کریں،عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کر سکتا ہے مگر ان کو این آر او نہیں دیگا۔

تازہ ترین