• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمان کو 25 اگست کو طلب کر لیا

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمان کو 25 اگست کو طلب کر لیا 


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب خیبر پختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کرلیا۔

سابق کمشنرپرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ 

دستاویزکے مطابق ضیاء الرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔ضیاء الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ 

ضیاء الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

تازہ ترین