• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ میں ماں نے بیٹوں کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا


چنیوٹ میں زمین کے حصول کے لیے ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ موضع سلارے میں پیش آیا۔ جہاں بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش گھر میں گڑھا کھود کر دفن کردی اور گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان زمین بیچنا چاہتے تھے جبکہ باپ نے انکار کردیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے 19سال کے انس اور 14 سال کے ابو حریرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ان کی ماں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین