وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، شیخ رشید نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں سعودی سفیر نےخیرمقدم پر شکریہ ادا کیا، شیخ رشید کی صحت سے متعلق پوچھا اور باہمی امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی۔