• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور نیمل نے نومولود بیٹے کے ہمراہ شادی کی پہلی سالگرہ منائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی نیمل خاور اور بیٹے محمد مصطفیٰ کے ہمرا ہ فیملی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا جس کا مفہوم ہے کہ ’ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے میاں بیوی پیدا کیے تاکہ تم ان میں سے راحت پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحم دلی پیدا کی، اس میں غور کرنے والوں کے لیے یقیناً حق کی دلیلیں ہیں۔ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ، نیمل سیلفی لے رہی ہیں جبکہ حمزہ نے اپنے خوبصورت سے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

تازہ ترین