راولپنڈی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان کو بڑا دکھ ہے کہ نواز شریف ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہا تھا کہ ایم ایل ون کے لیے اسی ماہ ٹینڈرز دیے جائیں گے۔
150 سال بعد پاکستان میں ریلوے کی پٹڑی تبدیل ہونے جا رہی ہے، اور نالہ لئی کے پراجیکٹ پر 70 ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن لگتا نہیں ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔