• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے سے کِیا وعدہ پورا کر دیا

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے سے کِیا وعدہ پورا کر کے اسے خوش کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فُٹ پاتھ پر بیٹھے اپنے جوتے پالش کرواتے دکھائی دے رہے ہیں۔


عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں جا رہے تھے کہ محمد واجد نے ان سے جوتے پالش کروانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے واجد سے وعدہ کیا کہ وہ واپسی پر ان سے ضرور جوتے پالش کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واجد سے وعدہ کیا تھا جسے وفا کرنا اُن کیلئے ضروری تھا جو انہوں نے میٹنگ سے واپسی پر پورا کیا۔

عدنان صدیقی کے اس اقدام کو اُن کے چاہنے والے سراہ رہے ہیں اور تعریفی پیغامات کمنٹ میں شیئر کررہے ہیں۔

تازہ ترین