• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شخص نے خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حاثے میں کمسن بچے سمیت 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے،ایک شخص نے خود کشی کرلی،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر 14ڈی گلی نمبر 1مکان نمبر 948 میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ ہادی جاں بحق ہو گیا ،کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 19سالہ ذاکر جاں بحق اور 20سالہ شعیب زخمی ہو گیا ،شارع فیصل پر فیصل بیس کے قریب تیزرفتار رکشے اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ آگ لگنے سے کار مکمل طور پر جل گئی ،لائنزایریا میں واقع گھر میں 28سالہ نوید نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق فوری طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین