اکثر خواتین اپنے چہرے پر غیر ضروری بالوں سے پریشان رہتی ہیں اور ان سے جان چھڑانے کے لیے مشکلات میں گِھری رہتی ہیں اور نت نئے ٹوٹکے کرتی نظر آتی ہیں۔
چمکتی دمکتی صاف جِلد ہر لڑکی کا خواب ہے اور اگر صاف جِلد پر بالوں کی افزائش زیادہ ہو تو یہ بہت بد نما نظر آ تے ہیں، چہرے کے بالوں سے مستقل طور پر چھٹکارہ حاصل کرنا مشکل ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔
اَپَر لِپس ، تھوڑی ، ماتھے اور گالوں کے اطراف سے بال صاف کرنے کے طریقے:
تھریڈنگ
چہرے سے بال صاف کرنے کے 4 طریقے موجود ہیں، سب سے پہلا تھریڈنگ جسے کرانے سے درد بھی سہنا پڑتا ہے اور ہر ہفتے پارلر کا چکر بھی لگتا ہے ۔
ویکسنگ
ویکسنگ 3 طرح کی ہوتی ہیں ایک ہَنی ویکس، ہاٹ ویکس اور تیسری بین ویکس، ہنی ویکس سے درد زیادہ ہوتا ہے جبکہ بین ویکس اور ہاٹ ویکس سے درد کم ہوتا ہے، دونوں کے نتائج یکساں مفید ہیں، اس کے لیے بھی پارلر جانا پڑتا ہے یا گھر میں اسے کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت اور تجربہ درکار ہوتا ہے ۔
ریزر
ریزر جسے آپ گھر میں ہی استعمال کر کے بالوں سے جان چھڑا سکتے ہیں ، ریزر کے استعمال سے بال موٹے آنے یا گھنے آنے کا کوئی سائنسی و ضاحت نہیں ملتی ہے، ریزر کے عمل کو ہفتے میں دو بار دوہرا کر نرم اور صاف جِلد حاصل کر سکتے ہیں ۔
لیزر لائٹ
لیزر لائٹ جو سب سے زیادہ مہنگا اور مشکل طریقہ ہے، چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر لائٹ بہت کم خواتین اپناتی ہے۔
جلدی ماہرین کے مطابق چہرے سے بال صاف کرنے کے لیے سب ہی طریقے اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں، جو طریقہ جسے موافق آ جائے وہی مستقل مذاجی کے ساتھ استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ جِلد کے ماہرین ویکس کو سب سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہیں ۔
دوسری جانب ماکیٹ میں ملنے والے مختلف بیوٹی پروڈکٹس جو ایک ہی بار استعمال میں چہرے کے بالوں کی صفائی کا دعویٰ کرتی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی جبکہ یہ پروڈکٹس چہرے کی نازک جِلد پر دیرپا مضر اثرات ضرور چھوڑ دیتی ہیں ۔
اگر آپ اپنے چہرے کے بالوں سے مستقل طور پر چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکے کو بغیر کسی ناغے کے اپنا کر چھٹکارہ حاصل کر سکتی ہیں ۔
گھریلو طریقہ
مندرجہ ذیل بتایا گیا گھریلو طریقہ 100 فیصد نتائج دیتا ہے مگر اس میں وقت کی پابندی اور تھوڑی سی محنت درکار ہوتی ہے، اس طریقے کو روزانہ کی بنیاد پر کر کے 3 سے 4 مہینے میں مستقل اور قدرتی طور پر چہرے کے بالوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے ۔
اس طریقے کو اپنانے سے قبل چہرے کے لیے بالوں کو تھریڈنگ ، ویکس یا ریزر سے صاف کر لیں ، یہ طریقہ براہ راست چہرے کے بالوں کی جڑوں پر اثر انداز ہو کر بالوں کو جڑوں سے مستقل طور پر ختم کرتا ہے ۔
چہرے کے غیر ضروری بالوں کو صاف کرنے کے لیے گھر میں ہی ماسک بنائیں جس کے لیے دو اہم جز گندم کے آٹے یا کارن اسٹارچ ( مکئی کا نشاشتہ ) کی ضرورت پڑے گی، ان دونوں میں سے کوئی بھی ایک لے لیں ۔
ایک چمچ گندم ( گیہوں) کا آٹا یا کارن اسٹارچ لے لیں، اب اس میں ایک چمچ پسی ہوئی ملٹھی یعنی ملٹھی پاؤڈر شامل کر لیں، آدھا چائے کا چمچ ہلدی لے لیں اور اب اس میں حسب ضرورت گلاب کا عرق یا صاف شفاف پانی شامل کر کے یکجان مرکب بنا لیں۔
اب اس مرکب کو چہرے پر جہاں جہاں بال ہیں وہاں 20 سے 25 منٹ لگائیں اور بعد میں چہرہ دھو لیں ۔
چہرہ دھونے کے بعد کوئی بھی سیرم یا کریم لگا لیں۔
بہترین نتائج کے لیے اس عمل کو باقاعدگی سے کرنا شرط ہے۔