• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ سے جڑا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جسے بعد میں ریکور کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ رات کوہیک کیا گیا، ہیکر نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کووڈ19 ریلیف فنڈ کے لئے ڈونیشن اب بِٹ کوائن کے ذریعے بھی لیا جانے لگا ہے۔

ہیکر نے ٹوئٹ کے ساتھ بٹ کوائن (کرپٹو کرنسی) حاصل کرنے کا ڈیجیٹل پتہ بھی شیئر کیا اوراپنا نام جان وک بتایا ہے، تاہم اکاؤنٹ ریکور کرلیا گیا ہے جس کے بعد ہیکرز کے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدام اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین