• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سندھ کے دوروزہ دورے پر آج جمعہ کو کراچی پہنچیں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ کراچی وحیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اورالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بارش متاثرین میں کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا جائزے کے علاوہ مختلف دعوتی وتنظیمی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے، سینیٹر سراج الحق اس حوالے سے ہفتہ کو صبح گیارہ بجے مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی ومقامی ذمہ داران بھی انکے ہمراہ ہونگے۔

تازہ ترین