اسلام آباد( خبرایجنسی، جنگ نیوز) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نےکہاہےکہ کراچی سرکلر ریلوے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت بنے گی جبکہ انہیں بریفنگ دی گئی کہ کے سی آر کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہو چکا،منصوبہ اب 2023کے وسط تک مکمل ہوگا۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سیکریٹری ریلوے ، چیئرمین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور وزارت کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔