پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے سابق کرکٹر سلیم ملک کا جواب ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کا جواب مسترد کر کے اپیل کا حق بھی دے دیا ہے جبکہ سابق کرکٹر سلیم ملک کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیم ملک نے اپیل پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں جمع کروائی ہے۔
واضح رہے کہ سلیم ملک کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے لیے دوسرا جواب 18 اگست کو جمع کرایا گیا تھا ۔