• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب کا حکم کسی انسان نہیں خالق کائنات کا ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حجاب کا حکم کسی انسان نہیں خالق کائنات کا ہے،اسلام نے عورت کو جو عزت ووقار دیا کسی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے،بے حجاب معاشروں میں عورت غیر محفوظ ہے جس سے جرائن بڑھ رہے ہیں۔ اسلام میں حجاب سوچ و فکر اور نظریے کی علامت ہے،لبرل اور سیکولر لابی اسلام کے عطا کردہ خاندانی نظام کو توڑنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں عالمی یوم حجاب کے موقع پر خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ،دردانہ صدیقی،سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ بے حجاب معاشروں میں عورت غیر محفوظ،جرائم بڑھ رہے ہیں،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلام نے عورت کو نہ صرف احترام دیا بلکہ اسے وراثت کا حق دیکر معاشرے میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا کیا۔

تازہ ترین