آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وقار یونس آسٹریلیا میں لیکن اہلِخانہ سے دور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد سڈنی پہنچ گئے، جہاں وہ نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔

دوررہ انگلینڈ کے بعد بولنگ کوچ وقار یونس سڈنی پہنچے، جہاں گھر جانے سے قبل بولنگ کوچ کو 14 روزہ ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔

وقار یونس کو نیوساؤتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق ہوٹل میں ہی قیام کرنا ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی وجہ سے وقار یونس سات ہفتوں کے بعد فیملی سے ملنے سڈنی پہنچے ہیں۔

ان کی اہلیہ فریال وقار نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک روز گزر گیا، آپ قریب آکر بھی بہت دور ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید