• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ حلقوں کے خاتمے کیلئے مفید ٹپس

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے مرد و خواتین دونوں ہی متاثر ہوتے ہیں جو کہ چہرے پر کافی بد نما نظر آ تے ہیں ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کے تناؤ، ذہنی دباؤ ، نیند کی کمی، ہارمونل تبدیلیاں وغیرہ ، ان سے جان چھڑانے کے لیے چند آسان سی عادات اپنا کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

اپنے چہرے پر گہرے حلقے کسی کو بھی اچھے نہیں لگتے اور انہیں میک اپ سے چھپانے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، دن کی روشنی میں یہ سیاہ حلقے زیادہ واضح نظر آ تے ہیں اور شخصیت کو متاثر کرتے ہیں ، سیاہ حلقوں سے چھڑانے کے لیے مہنگی کریمیں اور کیمیکل والی پروڈکٹس کا استعمال کیےبغیر بھی عادات میں مندرجہ ذیل تجویر کی گئیں چند مثبت تبدیلیاں لا کر ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

برف کا استعمال

برف کے استعمال سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند اور بہتر ہوجائے گی، برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس سے آنکھوں کے گرس ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے آلوکا استعمال

آلو کے استعمال کو جِلد کے لیے نہاہے مفید قرار دیا جاتا ہے ، آلوؤں کو پیس کر ان کا رس نکال لیں، پھر اس رس میں روئی بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں، 15 منٹ بعد آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ٹماٹر کا استعمال

وٹامن سی سے بھرپور لال ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹماٹر قدرتی طور پر نہ صرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ جلد کو ملائم بھی بناتا ہے، ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملاکر آنکھوں کے نیچے لگالیں اور اسے 10 منٹ تک لگے رہنے دیں۔

بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں، مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔

سبز چائے کے ٹی بیگز

سبز چائے کا ٹی بیگ پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر اب اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں اور آنکھیں بند کر کے آرام سے لیٹ جائیں، اس عمل کو بار بار دہرانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

تازہ ترین