سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بننا چاہتے تھے اس کی وجہ منظر عام پر آگئی۔
واضح رہے کہ مصباح الحق کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کے میچ کھیلنے سے انکار سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
تاہم اب ان کے انگلینڈ کے خلاف ٹور کے آخری میچ میں کھیلنے سے انکار کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے جب سرفراز احمد 3 گھنٹے پریکٹس کرکے تھک چکے تھے، اسی تھکاوٹ کے دوران انھیں بتایا گیا کہ وہ شام کا میچ کھیل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز اسی تھکاوٹ کے باعث میچ کھیلنے سے ہچکچا رہے تھے اور میچ کے بعد اسی تناظر میں انہوں نے چبھنے والا ٹوئٹ کیا۔
واضح رہے کہ مصباح الحق نے کہا تھا کہ سرفراز احمد نے کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ ان کے میچ سے متعلق تحفظات تھے۔
مصباح کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں بھی ان کی جگہ ہوتا تو یہی کرتا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ سرفراز احمد کے خدشات دور کرنے کی ضرورت تھی جو ہم نے کیے اور معاملہ ختم ہو گیا۔