کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سائبر حملے کے بعدسیکیورٹی ماہرین سے معاونت حاصل کر لی اپنے ایک بیان میں ادارے نے کہا ہے کہ اسے اس ہفتے کے شروع میں سائبر واقعے کی کوشش کا سامنا کرنا پڑابل ادائیگی کے حل اور 118 کال سینٹر سمیت تمام اہم کسٹمر سروسز آپریشنل اور مکمل طور پر فعال ہیں ترجمان نے کہا کہ کچھ غیر متعلقہ سروسز کو الگ تھلگ کردیا ہے۔