راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو جائے گی ،نواز شریف سیر و تفریح کررہے ہیں ، میں سیاسی طور پر رہبر کمیٹی اور اپوزیشن کی اے پی سی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں ،یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
اگر اے پی سی ہوئی تو ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور ایسا 30دسمبر سے پہلے ہوگا ۔ راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی۔
حکومت کایہ سال تعمیر و ترقی کا سال ہوگا۔ نواز شریف کی واپسی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج انہوں نے یہ بات ثابت کردی کہ انہیں وطن واپس نہیں آنا تھا وہ گزشتہ 9-10 ماہ سے سیر و تفریح تو کررہے ہیں لیکن یہاں آنے کیلئے تیار نہیں۔