آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زید علی نے اہلیہ کو ملکہ قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی یو ٹیوبر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو کوئین قرار دے دیا ہے ۔

یو ٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں کڑورں لوگوں کو ہنسانے والے یوٹوبر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے ایک تعریفی نوٹ لکھا ہے، زید علی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور کافی خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔


زید علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنی اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھا ہے کہ ’آ ج سے تین سال قبل جب ہماری شادی ہوئی تھی تو یمنیٰ کو اپنی شخصیت سے متعلق عوام کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر انہوں نے اپنےاوپر ہونے والی تنقید کو بہت اچھے طریقے سے ڈیل کیا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیے: مجھے خودکشی کے خیالات آتے تھے، زید علی

انہوں نے مزید کہ ’3 سال بعد آج کے دن بھی یمنیٰ اتنی ہی زیادہ پُر اعتماد ہیں جیسے پہلے ہوا کرتی تھیں۔‘ 

زید علی نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کے لیے مزیدلکھا کہ ’یمنیٰ تم کوئین ہو، اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا۔‘

زید علی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ مداحوں کا اُن کی اہلیہ، یمنیٰ سے متعلق کہنا ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہیں، لوگوں کے دیکھنے کے انداز ہی میں کوئی مسئلہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید