دوحہ (جنگ ڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے سہیل شاہین کی جگہ ڈاکٹر نعیم وردک کو سیاسی دفتر کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، یہ پہلے طالبان رہنما ہیں جو پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق طالبان نے سہیل شاہین کو مبینہ طور پر ایک متنازع ٹویٹ کے بعد عہدے سے ہٹایاہے۔ طالبان نے اس پر وضاحت تو جاری نہیں کی تاہم ایسا کہا جارہا ہے کہ سہیل شاہین نے افغان مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن کے بارے میں متنازع ٹویٹ کی تھی۔سہیل شاہین کی جگہ تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر نعیم وردک پہلے بھی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کی ترجمانی کرنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔